عالمی ماحولیات کے تحفظ کیلئے پاکستان نے متعدد اقدام کیے، وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی ماحولیات کے تحفظ کےلیے پاکستان نے متعدد اقدام کیے ہیں۔

ریاض میں مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سربراہ اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ دنیا کے10فیصد ملک 80فیصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے ذمےدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی حدت میں دن بدن اضافہ ہو رہاہے، حکومت پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2030 تک پاکستان 60فیصد قابل تجدید توانائی ذرائع پر منتقل کردیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 10بلین ٹری سونامی منصوبے کا مقصد قدرتی طریقے سے ماحولیاتی چیلنجز پر قابو پانا ہے، 2023تک ایک ارب مینگروز کے درخت لگائے جائیں گے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ماحول کے تحفظ کیلئے ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو ماحولیاتی تحفظ کیلئے 44فیصد سرمایہ کاری کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے مختلف علاقوں میں قدرتی آفات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان، بھارت، تاجکستان، ازبکستان اور دیگرملک شدید متاثر ہو رہے ہیں، دنیا کو ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Recent Posts

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

13 mins ago

محسن نقوی کا دورہِ قذافی اسٹیڈیم، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم…

25 mins ago

سعودی قومی ترانے کے خالق، ابراہیم عبدالرحمٰن حسین خفاجی کون تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی قومی ترانہ سعودی عرب کی شان وشوکت اور فخر کی ایک…

44 mins ago

سعودی فلم فورم کا دوسرا ایڈیشن اکتوبر میں منعقد ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی فلم اتھارٹی اکتوبر 2024 میں (سعودی فلم فورم) کے دوسرے ایڈیشن…

54 mins ago

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

7 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

7 hours ago