عمران خان کو پتا تھا کہ اسے کچھ پتا نہیں، خورشید شاہ

(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو آنے سے پہلے ہی پتا تھا کہ اسے کچھ بھی پتا نہیں ہے . سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، میرے خلاف انتقامی کیس بنایا گیا .

انہوں نے دعویٰ سے کہا کہ اس حکومت نے کافی بلنڈر کیے ہیں، ایک بلنڈر یہ کہ خودکشی کرلوں گا، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، یہ اب کہتے ہیں مہنگائی اللّٰہ کی طرف سے آتی ہے . وزارت قانون میں دلچسپی نہیں تھی، عمران خان نے منتخب کیا، فروغ نسیم ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو کس حال میں پہنچا دیا ہے، لوہا، سیمنٹ اتنا مہنگا کردیا کہ اب لوگ مکان بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے . عمران خان کے راستے میں تجربہ کار مافیا موجود ہے، شہزاد اکبر خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ کارخانے بند ہوگئے، بجلی مہنگی ہوگئی، پی ٹی آئی حکومت نے ہر سیکٹر کو تباہ کیا ہے . انہوں نے کہا کہ ایسی سیاست ہم نے کبھی نہیں دیکھی جو آج دیکھ رہے ہیں، آج بھی ہم پارلیمنٹ کو تقدس دیں تو ملک کا ہر ادارہ طاقتور ہوجائے گا . . .

متعلقہ خبریں