ریاض میں پاکستان سعودی عرب انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع ہیں . وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی اکثریتی آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے، نوجوان افرادی قوت اور جغرافیائی محل و وقوع پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرتے ہیں . عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات لازوال ہیں، سعودی ولی عہد کا اپنے ملک میں مزید مثبت تبدیلیاں لانے کا جذبہ ہے . وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے . . .
(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے . دونوں ملکوں کے تعلقات کےاستحکام کی وجہ عوامی تعلقات ہیں .
متعلقہ خبریں