سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیر اعظم عمران خان

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کےاستحکام کی وجہ عوامی تعلقات ہیں۔

ریاض میں پاکستان سعودی عرب انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی اکثریتی آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے، نوجوان افرادی قوت اور جغرافیائی محل و وقوع پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات لازوال ہیں، سعودی ولی عہد کا اپنے ملک میں مزید مثبت تبدیلیاں لانے کا جذبہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago