شاہ نواز دھانی نے دبئی میں لاڑکانہ سے آئے مداحوں کو خوش کردیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سے دبئی میں نیٹ پریکٹس کے دوران ان کے شہر کے مداحوں نے ملاقات کی تو شاہ نواز نے بھی مداحوں کی باتوں کا جواب بڑی محبت کے ساتھ دیا۔

شاہ نواز دھانی صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کے قریب واقع ایک گاؤں کھو آوڑ خان دھانی سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے بڑی محنت سے کرکٹ کی دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے۔

وی وی ایس لکشمن محمد شامی کی حمایت میں بول پڑے

شاہ نواز دھانی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آج کل دبئی میں آئی سی سی انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کے لیے موجود ہیں۔

ایسے میں شاہ نواز دھانی سے دبئی میں اسٹیڈیم کے اندر پریکٹس کے دوران لاڑکانہ سے آئے ہوئے مداحوں نے شاہ نواز دھانی کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

شاہنواز دھانی ایم ایس دھونی سے مل کر خوش

شاہ نواز دھانی پریکٹس سیشن کے دوران جب باؤنڈری لائن کے پاس آئے تو پویلین میں موجود کچھ تماشائیوں نے سندھی زبان میں شاہ نواز دھانی کو آوازیں لگانا شروع کردیں، مداحوں نے شاہ نواز سے پوچھا کہ آپ کا کیا حال ہے جس پر دھانی نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں، آپ کیسے ہیں۔

فاسٹ بولر نے اپنے مداحوں سے پوچھا آپ لوگ کہاں سے آئے ہیں جس پر مداحوں نے کہا کہ ہم لوگ لاڑکانہ سے آئے ہیں اس کے جواب میں شاہ نواز دھانی نے کہا کہ میں بھی لاڑکانہ سے ہی تعلق رکھتا ہوں، یہ جواب سن کر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

Recent Posts

سیف اللہ رودینی کو لاپتہ ہوئے 11 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی، بی وی جے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…

10 mins ago

کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…

24 mins ago

پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب، سیکیورٹی کے لئے ایف سی کی تعیناتی کی منظوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…

30 mins ago

بلوچستان کے وسائل سیکیورٹی کے نام پر ہڑپ کیے جارہےہیں، مولاناہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…

38 mins ago

چمن بارڈر پر پاسپورٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے، چمن کے شہری تو ہمارے اپنے ہیں، کمشنرکوئٹہ

چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…

44 mins ago

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

51 mins ago