کہا تھا نا کہ عوام کی محنت رنگ لائیں گی۔۔۔۔پاکستان نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے!

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے . اپنے تازہ بیان میں مشیر نے کہا کہ جولائی تاستمبر آئی ٹی اور اس کی خدمات کی برآمدات میں42فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی اور خدمات کی برآمدات445 ملین ڈالر تھیں .

عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ رواں مالی سال آئی ٹی شعبے کی برآمدات 635 ملین ڈالر کی رہیں . مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز کو ان کی کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں آئی ٹی کے شعبےمیں بہتری آرہی ہے، یہ اچھے نتائج ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات ہدف سے زیادہ ہوں گی . . .

متعلقہ خبریں