صدر جوبائیڈن وزیراعظم عمران خان سے ضرور مشورہ کریں۔۔۔کونسے اہم امریکی شخصیت نے بائیڈن کو خبردار کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امریکی سینیٹر باب نے صدر جوبائیڈن کو پاکستانی وزیراعظم سے بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں بات چیت ہمارے لیے فائدہ مندہوگی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر باب نے امریکن پاکستانی پبلک افیئرزکمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کی ازسرنوتعمیر کیلئےغیر معمولی لمحہ ہے، صدربائیڈن ذاتی طورپرپاکستانی
وزیراعظم سےبات کریں۔امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ سیکریٹری بلنکن سے کہا ہے کہ صدربائیڈن پررابطہ کرنےکیلئےزوردیں، دونوں رہنماؤں میں بات چیت ہمارے لیے فائدہ مندہوگی، قائدین کی سطح پر ایسے روابط شفاف ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اختلافات ہوں توحل کیلئے بات چیت سے راستہ نکالا جاسکتا ہے، پاک امریکا تعلقات کی ازسرنوتعمیراوران میں وسعت کیلئے پُر امید ہوں، سیکیورٹی نقطہ نظر سے بڑھ کر معاشی خطوط پرتعلقات کووسعت دے سکتےہیں۔سینیٹر باب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑی نوجوان آبادی کاحامل ملک ہے، پاکستان کی نوجوان آبادی معاشی جہتوں پرتعلقات کےمواقع فراہم کرتی ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

6 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago