پولیس نے راجستھان کے ضلع باران میں کارروائی کر کے خاتون کو ایک ماہ بعد بازیاب کرایا، جہاں خاتون نے بتایا کہ اُس کے شوہر نے شادی کے ایک ماہ بعد ہی اہلیہ کو ادھیڑ عمر شخص کے ہاتھوں فروخت کر دیا تھا . پولیس کے مطابق جوڑا اینٹوں کے بھٹے میں کام کرنے کے لیے راجستھان پہنچا تھا، جہاں 17 سال کے نوجوان نے اپنی 55 سالہ اہلیہ کو فروخت کیا . خاتون کی شکایت پر پولیس نے نوجوان کو گرفتار کیا تو اُس نے بتایا کہ ملنے والے پیسوں سے اُس نے کھانا کھایا اور اسمارٹ فون خریدا . ملزم نے بتایا کہ وہ جب راجستھان سے واپس گاؤں پہنچا تو گھر والوں نے بیوی کی عدم موجودگی کے حوالے سے سوال کیا، جس پر اُس نے بتایا کہ وہ چھوڑ کر کسی اور کے ساتھ چلی گئی ہے . بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو بہت مشکل کے بعد بازیاب کرایا گیا کیونکہ خریدار کا کہنا تھا کہ اُس نے رقم ادا کردی ہے، جس کی وجہ سے وہ گاؤں سے بازیاب کرانے کی اجازت نہیں دے رہے تھے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اڑیسہ میں نوجوان نے اسمارٹ فون خریدنے کے لیے اپنی 55 سالہ اہلیہ کو فروخت کر دیا . بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوجوان نے اپنی 55 سالہ اہلیہ کو ایک لاکھ 80 ہزار بھارتی روپے کے عوض فروخت کر کے اسمارٹ فون خریدا .
متعلقہ خبریں