دنیا کی حیران کن کہانی ۔۔۔شوہر نے بیوی کوایک موبائل فون کے لئے فروخت کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اڑیسہ میں نوجوان نے اسمارٹ فون خریدنے کے لیے اپنی 55 سالہ اہلیہ کو فروخت کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوجوان نے اپنی 55 سالہ اہلیہ کو ایک لاکھ 80 ہزار بھارتی روپے کے عوض فروخت کر کے اسمارٹ فون خریدا۔پولیس نے راجستھان کے ضلع باران میں کارروائی کر کے خاتون کو ایک
ماہ بعد بازیاب کرایا، جہاں خاتون نے بتایا کہ اُس کے شوہر نے شادی کے ایک ماہ بعد ہی اہلیہ کو ادھیڑ عمر شخص کے ہاتھوں فروخت کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق جوڑا اینٹوں کے بھٹے میں کام کرنے کے لیے راجستھان پہنچا تھا، جہاں 17 سال کے نوجوان نے اپنی 55 سالہ اہلیہ کو فروخت کیا۔خاتون کی شکایت پر پولیس نے نوجوان کو گرفتار کیا تو اُس نے بتایا کہ ملنے والے پیسوں سے اُس نے کھانا کھایا اور اسمارٹ فون خریدا۔ملزم نے بتایا کہ وہ جب راجستھان سے واپس گاؤں پہنچا تو گھر والوں نے بیوی کی عدم موجودگی کے حوالے سے سوال کیا، جس پر اُس نے بتایا کہ وہ چھوڑ کر کسی اور کے ساتھ چلی گئی ہے۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو بہت مشکل کے بعد بازیاب کرایا گیا کیونکہ خریدار کا کہنا تھا کہ اُس نے رقم ادا کردی ہے، جس کی وجہ سے وہ گاؤں سے بازیاب کرانے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔

Recent Posts

ضلع کرم میں قبائلی جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان مسلح…

6 mins ago

جلسے 2028 میں کریں گے، ابھی وعدے پورے کرنے کا وقت ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام…

15 mins ago

پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے2 ماہ میں کتنے ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی تا…

29 mins ago

فیصل آباد، بیہوشی کے انجکشن کا استعمال، کمسن مریضہ سے زیادتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں اسپتال کے ملازم نے 14 لڑکی کو نشہ آور…

38 mins ago

پی ٹی آئی ہر گزرتے دن کے ساتھ بے نقاب ہو رہی ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ…

50 mins ago

پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی…

59 mins ago