اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سعودی حکومت نے ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان 15 دن کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا ، آئندہ اجازت نامے کی معیاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ لیا جا سکے گا۔تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کورونا کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کا سلسلہ جاری ہے، سعودی وزارتِ حج اور عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے دوسرے عمرے
کے دوران پندرہ روز کی شرط ختم کر دی ہے، آئندہ اجازت نامے کی معیاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ لیا جا سکے گا۔سعودی وزارتِ حج اور عمرہ نے نے زائرین کو عمرہ اور نماز کے لیے بھی عام اجازت دے دی ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اب ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان انتظار نہیں کرنا پڑے گا، نئے عمرے کا اجازت نامہ پہلا اجازت نامہ ختم ہوتے ہی توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔یہ سہولت 17اکتوبر 2021اتوار سے کورونا ایس او پیز میں تخفیف کے اقدام کے تناظر میں دی جارہی ہے۔یاد رہے گذشتہ جمعے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد اسماجی فاصلے کے بغیر معمول کے مطابق نماز جمعہ ادا کی گئی۔ادارہ امور حرمین شریفین کے نگران اعلیٰ نے حرمین کے انتظامی امور سے تعلق رکھنے والے تمام شعبوں کے سربراہوں کو خصوصی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ نمازیوں اور عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…