پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کیلئے خوشخبری،کونسی بڑی پابندی ہٹا دی گئی؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشرقی ایشیائی ملک سنگاپور نے پاکستان سمیت دیگر ممالک پر عائد سفری پابندی ختم کردی ہے، مذکورہ ملکوں کے شہری کل سے سنگاپور جاسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق سنگاپور نے پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک سے آنے والوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے، حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر سفری پابندی عائد کی تھی۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا
گیا ہے کہ سنگاپور حکام نے پاکستان، بھارت، نیپال، میانمار اور سری لنکا سے آنے والوں پر عائد سفری پابندیاں اٹھا لی ہیں۔ان ممالک سے آنے والوں کو سنگاپور میں داخلے سے قبل متعین کردہ قرنطینہ سینٹر میں قرنطینہ وقت گزارنا پڑے گا جبکہ دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بھی لازمی ہے۔پاکستان سمیت مذکورہ تمام ممالک سے آنے والے مسافروں کو 26 اکتوبر سے سنگاپور میں داخلے کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال اور میانمار کا دورہ کرنے کا 14 روزہ ریکارڈ رکھنے والے مسافروں کو سنگاپور آنے کی اجازت نہیں تھی تاہم اب پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

Recent Posts

ضلع کرم میں قبائلی جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان مسلح…

11 mins ago

جلسے 2028 میں کریں گے، ابھی وعدے پورے کرنے کا وقت ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام…

20 mins ago

پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے2 ماہ میں کتنے ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی تا…

34 mins ago

فیصل آباد، بیہوشی کے انجکشن کا استعمال، کمسن مریضہ سے زیادتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں اسپتال کے ملازم نے 14 لڑکی کو نشہ آور…

42 mins ago

پی ٹی آئی ہر گزرتے دن کے ساتھ بے نقاب ہو رہی ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ…

55 mins ago

پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی…

1 hour ago