کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

(قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا،فی تولہ قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 27 ہزار 800 روپے ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے بڑھ گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 27 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 515 روپے بڑھ کر 109568 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت9 ڈالر اضافے سے 1802 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں چودہ سوروپے اضافہ ہوا تھا۔

Recent Posts

کوئٹہ،تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،2 افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار…

10 mins ago

کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ون میں نظارت خانے میں کھڑی 100 سے زائد…

23 mins ago

بلوچستان: کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض جان کی بازی…

32 mins ago

صدارتی انتخابات ہارنے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی…

38 mins ago

حکومت کی آئینی ترامیم کا طریقہ کار متنازع ہوگیا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ حکومت کا…

44 mins ago

کیا قوم کو منی بجٹ کا سرپرائز ملنے والا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر ہے وفاقی حکومت نے…

52 mins ago