بی اے پی کے دوسرے دھڑے کے ساتھ بھی روابط استوار کر لئے گئے ہیں،ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر و پارلیمانی لیڈر میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے لئے میر عبدالقدو س بزنجو کا نام آیا ہے بی اے پی کے دوسرے دھڑے کے ساتھ بھی روابط استوار کر لئے گئے ہیں ہمارا مقصد ہے پارٹی کو یکجا کیا جائے اسپیکر شپ اور وزارت اعلیٰ کے لئے گفت و شنید ہونی ہے ہم جلد ہی مثبت نتیجہ دیں گے۔یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ دو سے تین ماہ تک جاری رہنے والے سیاسی بحران کا خاتمہ ہوگیا ہے وزیراعلیٰ کے استعفیٰ کے بعد ہمارا مقصد حاصل ہوچکا ہے اب ہماری پارٹی کے اجلا س جاری ہیں ابتدائی طور پر وزیراعلیٰ کے لئے عبدالقدو س بزنجو کا نام آیا ہے اس پر ہم قائم ہیں بی اے پی کے دوسرے دھڑے کے ساتھ بھی روابط استوار کر لئے گئے ہیں ہمارا مقصد ہے پارٹی کو یکجا کیا جائے تاکہ وزیراعلیٰ کے جانے سے پارٹی کو نقصان نہ ہو، انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پارٹی کے اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہے گا اسپیکر شپ اور وزارت اعلیٰ کے لئے گفت و شنید ہونی ہے ہم جلد ہی مثبت نتیجہ دیں گے انہوں نے کہا کہ میں جام کمال خان کا وزیر خزانہ تھا اور بجٹ پاس کروانا تھا لیکن چونکہ میں خود چیزوں کو قریب سے دیکھ رہا تھا پچھلے سال 27ارب کے صوبائی محاصل حاصل کئے اس سال 103ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا ہے جو کہ حاصل نہیں کئے جاسکتے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سوئی گیس کی لیز توسیع کی مد میں 55ارب روپے رکھے گئے ہیں مگر پی پی ایل کے ساتھ ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے اگر یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا بجٹ خسارہ جو اس وقت 84ارب ہے مزید بڑھے گا اور اسکا براہ اثر پی ایس ڈی پی پر پڑیگا انہوں نے کہا کہ عوام کو پی ایس ڈی پی سے فائدہ ملے گاانہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو فی الحال حکومت کا حصہ بنانے کا فیصلہ نہیں ہوا ابھی جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے ہم حکومت سازی کے عمل کو بخوبی سرانجام دے دیں گے

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

3 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

3 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

3 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

4 hours ago