اقتدار آنے جا نے والی چیز ہے ہما ری کوشش رہی ہے کہ پارٹی متحدہ رہے اور ہما ری پارٹی متحد رہے گی،ضیاء اللہ لانگو
انہوں نے کہاکہ سر دار محمد صالح بھوتانی سے خوشگور ماحول میں ہما رے درمیان ملاقات اور بات چیت بھی ہوئی بات چیت کے لئے دروازے کھلیں ہیں سب ہما رے بھائی دوست ہیں ہر کسی کی اپنی سیا ست اور اپنے اصول ہو تے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حوالے سے ابھی تک ہما ری میٹنگ نہیں ہوئی ملا قات کر نے والے دستوں نے میر عبد ا لقدوس بزنجو کونامزد کیا ہے لیکن ابھی کسی کو نامزدنہیں کیا گیا ہم مشورہ کر رہے ہیں کہ کیا کر نا ہے ہم پارٹی کی سینئر قیادت سے رابطے میں ہیں ہم سر جوڑ کر بیٹھے ہیں انہوں نے کہاکہ ہما رے کچھ سیاستدان ہیں جن کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہو تی ہے جن کی خواہش ہو تی ہے وہ اپوزیشن میں بھی رہیں اور حکومت کے بھی مزے لیں ابھی بھی ہما رے دوستو ں کو جو حوصلہ ملا وہ اپوزیشن کی طرف سے ہے اپوزیشن کا ہمیشہ یہی کر دار رہا ہے کہ صوبے میں جب بھی مفاد کا کام چل رہا ہے تو وہ رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں میں نے جام کمال خان جیسا وزیر اعلیٰ بلوچستان نہیں دیکھا جس نے بلو چستان لے لئے اتنا کام کیا ہو پارٹی کا فی اہل لوگ ہیں جو وزیر اعلیٰ بلو چستان کے لئے کام کر سکتے ہیں . . .