اقتدار آنے جا نے والی چیز ہے ہما ری کوشش رہی ہے کہ پارٹی متحدہ رہے اور ہما ری پارٹی متحد رہے گی،ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلو چستان عوامی پارٹی کے رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ اقتدار آنے جا نے والی چیز ہے ہما ری پہلے دن سے کوشش رہی ہے کہ پارٹی متحدہ رہے اور ہما ری پارٹی متحد رہے گی پارٹی کو بچانے کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کر یں گے میں سمجھتا ہوں کہ پارٹی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو وزیر اعظم کو اعتماد میں لینا چاہیے بلو چستان بہت نازک حالات سے گزرہا ہے بلو چستان کسی بھی قسم کی غلطی کو متحمل نہیں ہو سکتا وزیر اعظم پاکستان سے انکا مشورہ لینا انتہائی ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ سر دار محمد صالح بھوتانی سے خوشگور ماحول میں ہما رے درمیان ملاقات اور بات چیت بھی ہوئی بات چیت کے لئے دروازے کھلیں ہیں سب ہما رے بھائی دوست ہیں ہر کسی کی اپنی سیا ست اور اپنے اصول ہو تے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حوالے سے ابھی تک ہما ری میٹنگ نہیں ہوئی ملا قات کر نے والے دستوں نے میر عبد ا لقدوس بزنجو کونامزد کیا ہے لیکن ابھی کسی کو نامزدنہیں کیا گیا ہم مشورہ کر رہے ہیں کہ کیا کر نا ہے ہم پارٹی کی سینئر قیادت سے رابطے میں ہیں ہم سر جوڑ کر بیٹھے ہیں انہوں نے کہاکہ ہما رے کچھ سیاستدان ہیں جن کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہو تی ہے جن کی خواہش ہو تی ہے وہ اپوزیشن میں بھی رہیں اور حکومت کے بھی مزے لیں ابھی بھی ہما رے دوستو ں کو جو حوصلہ ملا وہ اپوزیشن کی طرف سے ہے اپوزیشن کا ہمیشہ یہی کر دار رہا ہے کہ صوبے میں جب بھی مفاد کا کام چل رہا ہے تو وہ رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں میں نے جام کمال خان جیسا وزیر اعلیٰ بلوچستان نہیں دیکھا جس نے بلو چستان لے لئے اتنا کام کیا ہو پارٹی کا فی اہل لوگ ہیں جو وزیر اعلیٰ بلو چستان کے لئے کام کر سکتے ہیں۔

Recent Posts

گراس روٹ لیول کی کرکٹ میں سرجری کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ…

1 min ago

حکومت بلوچستان کا کوئٹہ میں قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں قبضہ مافیاءکے خلاف گرینڈ…

15 mins ago

چاغی میں چور لیویز فورس کے اہلکار سے موٹر سائیکل چھین کر فرار

چاغی(قدرت روزنامہ)چاغی میں نامعلوم چوروں نے لیویز فورس کے اہلکار سے موٹر سائیکل چوری کرکےفرار…

25 mins ago

بلوچستان میں زراعت کیلئے بجلی دورانیہ 3 گھنٹے اور وولٹیج انتہائی کم ہے، زمیندار ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماﺅں نے کامیاب پہیہ جام ہڑتال پر ٹرانسپورٹرز،مسافرحضرات ،حمایت کرنے…

28 mins ago

کوہلو، تنگا ندی کے کازوے میں گڑھے پڑگئے، گاڑیوں کو گزرنے میں مشکلات

کوہلو(قدرت روزنامہ)تنگا ندی کے کازوے میں سیلابی ریلے کے باعث گہرے گڑھے پڑ چکے، مرکزی…

35 mins ago

وزیراعلیٰ کا کوئٹہ میں دو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سینٹر قائم کرنے کا حکم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت میں ہنگامی طبی…

40 mins ago