واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا . . .
دبئی (قدرت روزنامہ) پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر صحافی نے کپتان ویرات کوہلی سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہیت شرما کو اگلے میچ کیلئے ٹیم سے ڈراپ کرنے سے متعلق سوال کرلیا . تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس کی، اس دوران ایک صحافی نے اٴْن سے سوال کیا کہ اگلے میچ میں روہیت شرما کو ڈراپ کرکے ایشان کیشن کو شامل کرلیا جائے، صحافی کے اس سوال پر پہلے تو بھارتی کپتان ویرات کوہلی طنزیہ انداز میں ہنسے اور پھر صحافی سے پوچھا کہ آپ کا سوال شاندار ہے جبکہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری موجودہ ٹیم بہترین ہے، آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے، ویرات کوہلی نے صحافی سے پوچھا کہ کیا آپ روہت شرما کو ٹی 20 انٹرنیشنل سے ڈراپ کریں گی کیا آپ جانتے ہیں کہ آخری بار روہیت کی ٹیم کے لیے کیا پرفارمنس تھی ،بھارتی کپتان نے طنزیہ انداز میں صحافی سے کہا کہ اگر آپ تنازع چاہتے ہیں تو براہ کرم مجھے پہلے بتائیں تاکہ میں اس کے مطابق جواب دے سکوں .
متعلقہ خبریں