اسلام آباد میں کنووں کی کھدائی کے دوران زمین سے تیل نکل آیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 13 میں پانی کیلئے کھدائی کے دوران مبینہ طور پر زمین سے تیل نکل آیا،درجن بھر رہائشیوں نے کھدائی کر کے پائپ لگائے اور تیل نکال کر پمپ لگا کر بیچنا شروع کر دیا ،خریدنے والوں کے مطابق وہ تیل جلتا ہے یعنی پکانے کے کام تو ضرور آتا ہے ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ گھروں میں قائم ایسے تمام عارضی پمپ سیل کر دئیے گئے ہیں اور تیل کے نمونے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بھیج دئیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابقسیکٹر ایچ تیرہ میں

تھانہ شمس کالونی کی حدود میں چند شہریوں کی جانب سے پانی کے لئے بورنگ کے دوران 450 فٹ کی گہرائی پر تیل نکلا تو مقامی افراد نے 12سے 14 مقامات پر بورنگ کر لی، ان افراد نے تیل نکال کر ڈرموں میں بھر رکھا تھا اور اسے بیچ بھی رہے تھے ،اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار عبداللہ خان کی سربراہی میں انتظامیہ کی ٹیم نے جمعرات کو کارروائی کر کے تمام ایسے کنویں سیل کر دئیے اور 2500 لٹرز کی کئی ٹینکیاں ضبط کر لیں،اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ نکلنے والے تیل کی بو مٹی کے تیل یا ڈیزل سے ملتی جلتی ہے ۔ تاہم وزرات پٹرولیم اور اوگرا کو نمونے بھیج دئیے گئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اس جگہ سے تیل نکلنے کی تین توجیہات ممکن ہیں، ایک تو قریب ہی کیرج فیکٹری ہے وہاں سے کوئی لیکیج زمین میں شامل ہو سکتی ہے ، دوسرا مقامی آبادی کے مطابق یہاں تقسیم سے قبل کوئی برطانوی آئل کمپنی کام کر رہی تھی اس کا ڈپو تھا شاید اس کا اثر زیر زمین ہو اور تیسرا وزرات پٹرولیم کے مطابق پورے پوٹھوہار کے علاقے میں تیل موجود ہے ہوسکتا ہے یہاں بھی تیل ہو تاہم وہ کمرشل استعمال کیلئے موزوں نہیں ہے ،ڈی سی اسلام آباد کے مطابق یہ کہانی ڈیڑھ دو ماہ سے چل رہی ہے ، پہلے بھی تیل ہم نے ٹیسٹ کروایا تاہم متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کام کا نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ چھوٹی عید سے قبل بھی یہاں لوگوں نے ڈرم بھرنے شروع کر دئیے تھے مگر انتظامیہ نے اس جگہ پر ریت ڈلوا کر کمرہ بنوا دیا تھا،اے سی پوٹھوہار کے مطابق لوگوں نے یہاں موٹرز لگا کر باقاعدہ اپنے گھروں کو پٹرول پمپ کا درجہ دے رکھا تھا اور بجلی کے غیر قانونی کنکشنز بھی لگا رکھے تھے جنہیں گزشتہ روز کاٹ دیا گیا ہے ، موقع سے دو افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے اور دفعہ 144 لگا دی گئی ہے ۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

37 mins ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

49 mins ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

1 hour ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

1 hour ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

2 hours ago