پی ڈی ایم ایک اتحادہے جوحالات کاتقاضااوروقت کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن

چار سدہ (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ پی ڈی ایم ایک اتحادہے جوحالات کاتقاضااوروقت کی ضرورت ہے، موجودہ حکمرانوں نے قوم کو غلامی میں دھکیل دیا ہے ،حکومت کی ملک اورقوم کی خودمختاری اورآزادی سے کوئی دلچسپی نہیں . اتوار کو یہاں صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم ایک اتحادہے جوحالات کاتقاضااوروقت کی ضرورت ہے .

انہوںنے کہاکہ غریب،متوسط طبقہ،اورعوام ،کچن،تعلیم،صحت،بجلی،گیس بل اوردیگراخرجات مہنگائی کی وجہ سے ادانہیں کرسکتے . انہوںنے کہاکہ مہنگائی آسمان سیباتیں کررہی اورعوام خودکشی کرنے پرمجبورہے،مہنگائی بیروز اورمعاشی تباہی نے قوم کی زندگی مشکل بنادی . انہوںنے کہاکہ اس صورتحال میں پی ڈی ایم کاسڑکوں پرہوناعوام کی امنگوںکی ترجمانی ہے قوم کی امید پی ڈی ایم سے وابستہ ہے . ایک سوال کے جواب میںمولانافضل الرحمن نے کہاکہ موجودہ حکومت ،ناجائز ،نااہل،ظالمانہ،ہے جو قوم پرمسلط ہے لہذاقوم اورملک کواس حکومت سے نجات دلاناقوم سے ہمدردی اوروقت کی ضرورت ہے،ملک بھرمیں مہنگائی ،بیروزگاری کیخلاف پی ڈی ایم احتجاجی مظاہرے کررہی ہے،عوام بھرپوراس احتجاج میں شرکت کریں . اایک سوال کے جواب میں مولانافضل الرحمن نے کہاکہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کے کہنے پرپارلیمنٹ سے قانون سازی کرکے ملک اورقوم کوغلامی میں دھکیل دیا . انہوںنے کہاکہ حکومت نے قانونی طورپرقوم اورملک کے ہاتھ پائوں باندھ کر آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے کیاہے . انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کی ملک اورقوم کی خودمختاری اورآزادی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے . بین الاقوامی دنیااوراداروں کو موجودہ حکومت پراعتمادنہیں ہے . ایک سوال کے جواب میں مولانافضل الرحمن نے کہاکہ پی ڈی ایم ملک میںصاف شفاف غیرجانب دارانہ الیکشن فورااورجلدازجلدچاہتی ہے،جوحکومت خود دھاندلی نے جنم دیاہووہ ملک میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا کوئی حق اورنہ کوئی جوازرکھتاہے . انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کی توجہ اپنے ناکامیوں سے ہٹانے کیلئے بلدیاتی انتخابات کرنے پرزوردیرہی ہے . انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن دھاندلی سے جتواکرپھر اسی کے ذریعے عام انتخابات میں دھاندلی کرنے کیلئے راہ ہموارکرناچاہتی ہے . .

متعلقہ خبریں