شارجہ(قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے پاکستان کو ورلڈ کپ میں فیورٹ قرار دے دیا۔شارجہ میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ حکومت کی ہدایت پر ختم ہوا تھا، سیریز چھوڑنا شرمناک تھا، آج کے میچ کو بدلہ نہ سمجھا،پاکستان اور نیوزی لینڈ بورڈز کے تعلقات اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو متاثر کن انداز میں شکست دی جس کے بعد پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ کی فیورٹ بن گئی ہے۔کین ولیم سن کا کہنا تھا
کہ پاکستان کو اپنی بولنگ کا ایڈوانٹج حاصل ہے جبکہ پاکستانی بولرز نے بھارت کی بیٹنگ لائن کو زیادہ اسکور نہیں کرنے دیا جو دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف اآج منگل کو شارجہ میں کھیلے گا ، پاکستان نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ بدل ڈالی ہے۔شیڈول کے مطابق آج منگل 26 اکتوبر کو پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔ 29 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان کی ٹیم سے ہوگا اورمیچ دبئی میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 2 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ اے ٹو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا ،7 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ بی ون آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا ،10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی اور 11 نومبر دوسرا سیمی فائنل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا ،14 نومبر کو فائنل دبئی میں کھیلا جائیگا ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…