ایبٹ آباد میں بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ انتقال کر گئے

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ) ایبٹ آباد میں بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ انتقال کر گئے ہیں۔ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے نجی اسپتال میں بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ انتقال کر گئے ہیں۔ایوب ٹیچنگ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے سات میں سے چھ بچے فوت ہو گئے ہیں جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچے کا موجودہ وزن ایک کلو ہے۔ایوب ٹیچنگ اسپتال میں بچے کو تمام تر ضروری سہولیات دی جا رہی ہیں۔یہاں واضح رہے کہ چند روز قبل قدرت کا کرشمہ ہوا تھا۔ ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 7 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ بتایا گیا کہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد میں واقع ایک نجی ہسپتال میں اللہ نے خاتون کو ایک ساتھ 7 بچوں سے نواز دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں 34 سالہ خاتون کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش ہوئی، پیدائش کے بعد ڈاکٹرز نے خاتون اور تمام بچوں کو صحت مند قرار دیا۔ بتایا گیا کہ نومولود بچوں میں 4 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل جبکہ خاتون کی پہلے بھی 2 بیٹیاں ہیں۔ ایک ساتھ 7 بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا تعلق ضلع بٹگرام سے ہے۔بچوں کے والد نے اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اللہ نے ان پر بہت کرم کیا ہے۔
انہوں نے حکومت کو بچوں کے لیے بہترین صحت کی سہولیات دینے کی بھی درخواست دی تھی تاہم آج یہ افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ ں بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں جس سے وہ خاندان غمزدہ ہو گیا ہے جو چند دن پہلے بیک وقت سات بچوں کی پیدائش پر خوشیاں منا رہے تھے اور مٹھائیاں تقسیم کر رہے تھے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 min ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

11 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

23 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

41 mins ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

51 mins ago

24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…

60 mins ago