اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر کے لیے خرم راٹھور کا نام سامنے آیا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں پاکستانی سفیر خرم راٹھور سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم عمران خان کی معاونت کریں گے۔خرام راٹھور اب سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق خرم راٹھور نے اوٹاوا میں دو مہینے پہلے چارج لیا تھا۔
وزیراعظم کے وفد کی معانت کے لیے گذشتہ ہفتے سعودی عرب پہنچے تھے۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو سات ماہ قبل ہی سعودی عرب میں پاکستانی سفیر لگائے جانے کے بعد اب وزیراعظم عمران خان نے انہیں واپس بلانے پر غورشروع کر دیا ہے۔ قومی اخبار جنگ نیوز کے نمائندہ خصوصی عمر چیمہ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سے جب اس معاملے پر چند روز قبل سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔
بلال اکبر نے بھی اسے افواہ قرار دیا تھا۔ عمر چیمہ کی رپورٹ کے مطابق 15 اکتوبر کو جب اُن سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ’’موجودہ حالات کے تناظر میں شاید کچھ افواہیں زیر گردش ہیں۔‘‘ معلوم ہوا کہ ریاض میں اُن کے متبادل کا نام بھی طے کرلیا گیا ہے اور اعلان جلد ہی متوقع ہے۔ بلال کو واپس بلانے کی اصل وجہ معلوم نہیں لیکن غیر مصدقہ ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں چیئرمین نیب لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
موجودہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال فی الحال عہدے میں توسیع لیے ہوئے ہیں اور ان کے عہدے کی مدت 8 اکتوبر کو ختم ہونے کے بعد صدر عارف علوی نے اُن کے عہدے کی مدت مکمل ہونے سے ایک دن قبل ہی آرڈیننس جاری کرکے جاوید اقبال کو عہدے میں توسیع دی، اس کے لیے اپوزیشن لیڈر سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اور یہ بھی ایک الگ سوال ہے۔ حالیہ عرصہ کے دوران بلال وہ دوسرے سفیر ہیں جنہیں عہدے کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی واپس بلایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اُن سے قبل راجہ علی اعجاز کو ان کی ریٹائرمنٹ سے چند ہفتے قبل ہی معطل کرکے قلیل مدتی نوٹس پر واپس طلب کرلیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے اُن سے ملاقات میں ناراضی کا اظہار کیا تھا اور اس بات کا ذکر روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ایک ایونٹ میں کیا تھا۔ علاوہ ازیں، ڈپلومیٹک، کمیونٹی ویلفیئر اور قونصلر ونگ کے 6؍ دیگر افسران کو بھی واپس بلایا جا چکا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…