وینا ملک کا سابق شوہر پر پیسوں کے لئے بلیک میلنگ کا الزام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ ان کا سابق شوہر اسد خٹک پیسوں کے لیے انہیں بلیک میلنگ کررہا ہے۔ راولپنڈی کے سول جج فیصل رشید نے اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر وینا ملک نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور دبئی کی عدالت نے بچوں کی تحویل مجھے دی ہے، اسد خٹک نے جب بھی بچوں سے ملنے کی خواہش طاہر کی انہوں نے انہیں ملنے

دیا لیکن وہ بچوں کو اغوا کرکے دبئی لے گیا اور الزام لگایا کہ میں نے بچے اغوا کئے ہیں۔ اس حوالے سے ہر قسم کے دستاویزات عدالت کے پاس ہیں، وہ ہر دفعہ بچوں کے ملنے کا بہانہ بنا کر انہیں لے جاتا ہے اور پھر اپنی شرطیں رکھتے ہیں، بنیادی طور پر اسد خٹک بلیک میلر ہے، پیسوں کی خاطر ایک ماں کو تنگ کررہا ہے، اسد خٹک کو جب بھی پیسوں کی ضرورت پڑتی ہے وہ عدالت میں درخواست دیتا ہے، شوہر نے بچوں کو 40 ہزار روپے خرچہ دیا اتنے پیسوں کی تو یہ چاکلیٹ اور کینڈی کھا لیتے ہیں یہ واپس کر دیا ہے۔وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال بعد بچوں سے ملاقات ہوئی بچوں کی برین واشنگ کی گئی ہے، مجھے بچوں سے جدا کیا گیا عدالت سے انصاف کی توقع ہے، وینا ملک کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ اسد خٹک نے 4 سالہ بیٹی ارحم اور 8 سالہ بیٹے ابراہم کی حوالگی کا کیس دائر کر رکھا ہے۔

Recent Posts

سری لنکا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

کولمبو (قدرت روزنامہ )سری لنکا میں سالوں سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آ…

2 mins ago

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا نے طلاق کے بعد نئے سفر کا آغاز کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد…

5 mins ago

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

12 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

12 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

12 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

12 hours ago