تائیوان میں نیا رجحان، مشہور شخصیات کے چہرے لگا کر ”پورن ویڈیوز” بننے لگیں

تائیوان (قدرت روزنامہ)تائیوان میں مشہور شخصیات کے چہرے لگا کر پورن ویڈیوز بنانے کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے۔ جس نے ملک میں سائبر کرائم کے حوالے سے قوانین کی کمزوریوں پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔گزشتہ دنوں پولیس نے تائیوان کے 3 مشہور یوٹیوبر کو اس الزام میں گرفتار کیا تھا کہ وہ ڈیپ فیک پورن ویڈیوز کے ذریعے ملک کی مشہور شخصیات کے چہرے لگا کر انھیں مختلف سوشل میڈیا گروپس میں وائرل کر رہے ہیں۔ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ملزمان نے جن مشہور شخصیات کے چہروں کی مدد سے پورن ویڈیوز بنائیں، ان میں تائیوان کی صدر مملکت سمیت دیگر ممتاز سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں۔
اس اہم معاملے کی انوسٹی گیشن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پورن ویب سائٹس پر 30 سیکنڈ کی ویڈیوز لگا کر صارفین کو راغب کرتے تھے، اس کے بعد ان سے کہا جاتا تھا کہ اگر وہ اس ویڈیو کے مکمل سیکس مناظر دیکھنا چاہتے ہیں تو انھیں پیسے ادا کرنا پڑیں گے۔
جو صارفین پیسے ادا کرکے ممبرشپ حاصل کرتے انھیں چار مختلف ٹیلی گرام گروپس میں شامل کرکے یہ ڈیپ فیک پورن ویڈیوز دکھائی جاتی تھیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ سوشل میڈیا گروپس عوام میں وائرل ہو گئے۔
انوسٹی گیشن میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان صارفین کو اپنی پسند کی شخصیات یا لوگوں کی پورن ویڈیوز بنانے کی بھی سہولت مہیا کرتے تھے جبکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی مدد سے ان ملزمان نے تقریباً 3 لاکھ 60 ہزار ڈالر کمائے۔

Recent Posts

گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے…

1 min ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی ایم این اے زرتاج گل…

3 mins ago

خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد، مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

پشاور(قدرت روزنامہ ) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں جنگلات کی کٹائی اور ٹمبر کے نقل…

6 mins ago

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 2 چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا…

13 mins ago

سپریم کورٹ طلبی کا نوٹس سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رہائشگاہ پر آویزاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی…

25 mins ago

کینیا کی فلم پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بجٹ 25-2024 پر تنقید…

33 mins ago