2 ماہ میں 5 خفیہ ملاقاتیں! نواز شریف لندن میں کیا پلان بنا رہے ہیں؟ مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا گیا

لندن(قدرت روزنامہ) لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہم ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد کی لندن میں اہم شخصیات سے خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ کے مطابق گذشتہ 2 ماہ کے دورانملک کی اہم شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے 5 خفیہ ملاقاتیں کی ہیں۔نعیم اشرف بٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتوں ميں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔خفیہ ملاقاتوں میں سابق وزیراعظم نے اہم شخصیت سے ملک میں اگلے سال مارچ میں عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔

نواز شريف کے ساتھ ملاقاتوں سے پہلے اعتماد کی فضاء بنانے کیلئے متعلقہ شخصيت نے لندن میں موجود لیگی رہنماؤں اور شریف خاندان کے افراد سے ملاقاتيں کی تھيں۔چند ماہ قبل شہباز شریف کو لندن جانے سے روکنے کے بعد اس اعلیٰ شخصیت نے ن لیگ اور نواز شریف سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ شخصیت نے نواز شریف کے ساتھ ملاقاتوں سے پہلے لندن میں موجود لیگی رہنماؤں اور شریف خاندان کے دیگر افراد سے ملاقاتیں بھی کی تھیں جبکہ ن ليگی رہنماؤں اور نواز شریف سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں اطراف تاحال کسی ڈیل تک نہيں پہنچے جبکہ مستقبل ميں بھی رابطے اور ملاقات کا امکان ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف نے سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف سے ملاقاتوں اور رابطوں کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر اور باہر با اثر لوگ نواز شریف سے رابطے میں ہیں، بااثر لوگوں کے رابطے آج کل زیادہ تیز ہیں۔ جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان کسی کی ضد کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان میں مایوسی کے حالات خانہ جنگی کی طرف جاسکتے ہیں۔

Recent Posts

ادارے ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے بیچ نہ آئیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

مانسہرہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختوبخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ…

2 hours ago

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے…

2 hours ago

رواں ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ اسلام آباد…

2 hours ago

محرمِ و الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرمِ و الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے ترجمان…

2 hours ago

سولر منصوبہ، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کے لیے بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کااعلان کردیا…

2 hours ago

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

3 hours ago