لاہور(قدرت روزنامہ) وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہر ایک نے مجھے وزارت قانون سے دھکا دینے کی کوشش کی، میں بھی جانا چاہتا تھا لیکن عمران خان نے جانے نہیں دیا اور کہا کہ تم کپتان کی چوائس ہو، بہت سفارشیں آتی ہیں مگر میرٹ ترجیح ہے، 3 سال میں ڈیڑھ لاکھ مقدمات نمٹائے۔ انہوں نے لاہور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلقکسی اور جماعت سے ہے،لاء منسٹری میں بیٹھتا ہوں، سفارشیں آتی ہیں مگر میرٹ ترجیح ہے، ہر ایک نے مجھے وزارت قانون سے دھکا دینے کی کوشش کی، میں خود بھی جانا چاہتا تھا لیکن عمران خان نے جانے ہی نہیں دیا، عمران خان نے مجھے وزارت سے جانے نہیں دیا، میں آج وزیر قانون ہوں تو اس لیے کہ عمران خان نے جانے نہیں دیا، عمران خان نے کہا کہ وزیر قانون آپ ہی ہو، چوائس تو کپتان کی ہے، 3 سال میں ڈیڑھ لاکھ مقدمات نمٹائے۔انہوں نے کہا کہ ہم انصاف کے فروغ کیلئے نئے قوانین بنا رہے ہیں، قوانین کی عملداری وکلاء یا ججز کرتے ہیں،
میں نے سسٹم بنا دیا ہے اب یہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں جب آیا تو میں نے انصاف لائرز فورم سے متعلق نہیں سنا تھا، وزیراعظم عمران خان کا خواب نیا پاکستان کی تعبیر ہے، ہماری کسی سے لڑائی نہیں ہے، ہماری لڑائی جھوٹ اور بدنیتی سے ہے۔مشیر احتساب شہزاد اکبر نے لائرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی بنیاد حصول انصاف پر رکھی گئی، وزیراعظم کے حصول انصاف کے مشن میں کافی رکاوٹیں آ رہی ہیں، بڑے بڑے تجربہ کار مافیاز وزیراعظم کے ویژن کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، حصول انصاف کے نظام کی درستگی کرنا ہوگی، کنونشن کے بہترین انعقاد پر خان صاحب کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، قانونی اصلاحات بار اور وکلاء کو شامل کئے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…