امیر مقام نے کہا ہے کہ ن لیگ کا ساتھ دینا اگر جرم ہے تو کرتے رہیں گے، سب لوگ گو عمران گو کے نعرے لگا رہے ہیں، عمران خان نے ہر ادارے کو بدنام کردیا ہے، مہنگائی حد سے بڑھ گئی ہے . مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے مزید کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، نام کے ساتھ وزیراعظم لکھنے سے کچھ نہیں ہوتا، پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ عوام کے حقیقی نمائندوں کو منتخب کیا جائے . . .
(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہر ادارے کو بدنام کردیا ہے .
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں پیشی سے لگ رہا ہے کہ سب سے بڑے چور ہم ہیں، اصل چوروں سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے .
متعلقہ خبریں