نوشہرو میں مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

(قدرت روزنامہ)نوشہرو فیروز میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی . تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جہاں ریلی میں جے یو آئی کے کارکنان سمیت پی ڈی ایم کے کارکنان بھی شامل تھے .

ذرائع کا کہنا تھا کہ ریلی ٹھاروشاہ چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی جبکہ ریلی کی قیادت مولانا عبد الرحمن ڈنگراچ ضلع صدر جی یو آئی کر رہے تھے . ذرائع کا کہنا تھا کہ ریلی میں شریک پی ڈی ایم کارکنوں نے مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی . واضح رہے جی یو أئی ضلع صدر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ عوام شدید پریشان ہے . . .

متعلقہ خبریں