احمد علی بٹ کا مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردِعمل

(قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکار احمد علی بٹ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے وزیر اعظم عمران خان کی سعودی عرب میں میچ دیکھتے ہوئے تصویر پر کیے گئے ٹوئٹ پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔

احمد علی بٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مریم نواز کے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’ اگر آپ کے پاپا ہوتے تو ابھی انڈیا میں پارٹی ہورہی ہوتی!‘

احمد علی بٹ کا مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردِعمل
خیال رہے کہ مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی سعودی عرب میں میچ دیکھتے ہوئے تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔

انہوں نے عمران خان کی وفاقی وزراء کے ہمراہ میچ دیکھتے ہوئے تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ ’ملک میں خلقِ خدا بھوک، مہنگائی اور نا اہلی سے مر رہی ہے اور ان کو دیکھو!‘

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ ’بے ضمیری اور بے حسی کا اگر چہرہ ہوتا تو ایسا ہوتا۔‘

واضح رہے کہ عمران خان کی پاک بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا تاریخی میچ اپنے وفاقی وزیروں اور مشیروں کے ساتھ دیکھتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اتوار کی شام جہاں پاکستانی عوام پاک بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ کے بخار میں مبتلا تھی وہیں 1992ء ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑی، وزیر اعظم عمران خان نے بھی بھر پور دلچسپی کے ساتھ میچ دیکھا۔

Recent Posts

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…

2 mins ago

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

14 mins ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

19 mins ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

38 mins ago

پی ٹی آئی کا 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا…

42 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

54 mins ago