بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا ؟۔۔ اہم خبر سامنے آ گئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور سپیکر عبدالقدوس بزنجو کے استعفا دینے کے بعد نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض گروپ کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ بی این پی، بی این پی عوامی، جے یو آئی اوربی اے پی کے ناراض اراکین آنے والی حکومت میں شامل ہوں گے جب کہ حکومت سازی سے متعلق پی ٹی آئی کے ساتھ بھی مشاورت جاری ہے۔

سردار عبدالرحمان کھیتران کے مطابق تمام اتحادی جماعتیں عبدالقدوس بزنجو کو آئندہ وزیراعلیٰ پر متفق ہو گئیں ہیں۔ترجمان بی اے پی کا کہنا تھا کہ سب کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں بلوچستان کی بھلائی کے لئے مل کر کام کریں، گزشتہ 3 سال گزر گئے اب آگے صوبے کے مستقبل کے لئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفے کے بعد بی اے پی نے تحریک بھی واپس لے لی، اسپیکر نے رولنگ دی تھی کہ تحریک کا کوئی ایک محرک اپنی قرارداد واپس لے۔

Recent Posts

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

19 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

21 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

23 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

38 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

1 hour ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

1 hour ago