نسلہ ٹاور کی پانی، بجلی اور گیس منقطع

(قدرت روزنامہ)کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کے بجلی، پانی اور گیس کے کنکشنز منقطع کردیئے گئے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے اہلکاروں نے نسلہ ٹاور کی گیس لائن منقطع کی تو رہائشیوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔

اس کے بعد کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ حکام نے بھی عمارت میں فراہم کردہ اپنے اپنے کنکشز منقطع کیے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کیس کی سماعت میں چیف جسٹس گلزار احمد نے ایک ہفتے میں عمارت کو کنٹرولڈ ایمیونیشن بلاسٹ کے ذریعے گرانے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے کہا کہ اگر آپ کے پاس مشینری نہیں تو جائیں پاکستان آرمی سے مدد لیں اور ٹاور گرانے کی کارروائی ایک ہفتے میں مکمل کریں۔

نسلہ ٹاور بارود سے اڑا دیں، فوج کی مدد سے کارروائی ایک ہفتے میں مکمل کریں، حکومت رہائشیوں کو مالک سے رقم واپس کرائے، سپریم کورٹ

سماعت کے دوران عدالت میں نسلہ ٹاور کے مکینوں نے کچھ بولنے کی کوشش کی تو عدالت نے مکینوں کو بولنے سے روک دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے نزدیک نسلہ ٹاور کیس ختم ہوگیا ہے اور اب صرف گرانے کا مسئلہ ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ کمشنر کراچی نسلہ ٹاورکے مالک سے رقم متاثرین کو واپس دلوائیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کراچی میں برسوں سے یہی کچھ ہورہا ہے، لوگ یہاں سے مال بنا کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں، اب کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

عدالت نے عمارت کی بجلی اور پانی کے کنکشن 27اکتوبر تک منقطع کرانے کا حکم بھی دیا، جبکہ کمشنر کراچی کو ایک ہفتہ میں عمارت گرا کر کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

4 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

5 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

5 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

5 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

5 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

6 hours ago