مغربی ہوائوں کا سسٹم ملک میں داخل، محکمہ موسمیات نے کن کن علاقوں میں بارشوں اوربرفباری کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم #خشک جبکہ میدانی علاقوں میں کچھ گرم رہے گا۔ مغربی ہواؤں کا ایک کمزور شدت کا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں سے گزرے گا۔جس کے نتیجے میں آج دوپہر سے دیر رات کے دوران بالائی / مغربی و جنوب مغربی خیبرپختونخواہ (پارہ
چنار ، کرم ، باجوڑ ، خیبر ، بنوں ، ہنگو ، وزیرستان ، لکی مروت ، چترال ، دیر ، کوہستان ، چترال ، سوات ، مانسہرہ) / کشمیر اور شمالی پنجاب میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی سے متعدل بارش/بوندا باندی کا امکان ہے. تاہم اس دوران بالائی خیبرپختونخواہ اور کشمیر کے بلند پہاڑوں پر ہلکی پھلکی برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر تمام علاقوں میں موسم #خشک رہے گا. فلحال ملک میں بارشوں کے کسی اچھے سسٹم کی آمد کا کوئی امکان نہیں ہے۔رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی و وسطی درجہ حرارت میں میں 3-2 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے. جبکہ رات کے درجہ حرارت میں دن بدن کمی آنے کا امکان ہے۔

Recent Posts

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…

2 mins ago

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

14 mins ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

19 mins ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

38 mins ago

پی ٹی آئی کا 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا…

42 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

54 mins ago