پاکستان کی جیت میں سب سے بڑا کردار ادا کرنے والے شاہین آفریدی نے اپنا مین آف دی میچ کس کے نام کیا؟

دبئی (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے ہیرو اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے بھارت کیخلاف تاریخی جیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مین آف دی میچ حاصل کرنا والدین اور مداحوں کی سپورٹ کے بغیر ناممکن تھا . سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہین آفریدی نے لکھا کہ ’ الحمدللہ ، یہ مین آف دی میچ میرے مداحوں اور خاندان کی محبت اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا .

اُن کا کہنا تھا کہ امی جی ، ابو جی اور بھائیوں کے لیے ان کی بے لوث دعاؤں اور بھروسے کی عوض بہت شکرگزار ہوں . انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستانیو آپ کو ہم پر مکمل یقین رکھنا ہے . واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے گزشتہ رات بھارت کے تین اہم کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا تھا جس کی باعث اُنہیں میچ ونر قرار دیا گیا . . .

متعلقہ خبریں