بیگو پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے ہزاروں روپے کمانے کی خواہش نوجوان لڑکیوں کو کس راستے کی جانب لے جارہی ہے؟
. . . . صنم (فرضی نام) کراچی کے ایک نجی سکول میں معمولی تنخواہ پر بطور استاتی کام کرتی تھیں اور ٹیکنالوجی سے زیادہ واقف نہیں تھیں البتہ سوشل میڈیا کی بہت شوقین تھیں . ان کی دوست نے انھیں لائیو سٹریمنگ ایپ ‘بیگو لائیو’ سے متعارف کروایا . لیکن صنم یہ نہیں جانتی تھی کہ انٹرٹینمنٹ کے لیے استعمال ہونے والی یہ ایپ ان کے استحصال کا باعث بن جائے گی . ’میں نے بیگو لائیو 2018 میں استعمال کرنا شروع کی اور اس پر آنے کے مقصد بس اچھا وقت گزارنا تھا . لیکن کچھ ہی عرصے بعد میں بیگو لائیو کی ہوسٹ یعنی میزبان بن گئی اور اپنی براڈکاسٹ کرنا شروع کر دی . بیگو پر آپ لائیو آکر لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں ان سے باتیں کرتے اور وہ آپ کو ورچوئل ڈایمنڈز کی شکل میں گفٹ بھیجتے ہیں جنہیں وہ اصل رقم ادا کر کے خریدتے ہیں . ’صنم کا تعلق ایک متوسط اور قدامت پسند گھرانے سے تھا اس لیے وہ اپنے آن لائن سیشن کے دوران اپنا مکمل چہرہ نہیں دکھاتی تھیں . ’مجھے بیگو کی سب سے اچھی بات ہی یہی لگتی تھیں کہ اس پر کیمرے کے سامنے آکر بات کرنے کی شرط نہیں تھی . اور آپ اپنی اصلی شناخت ظاہر کیے بغیر بھی اس پر ہوسٹ بن سکتے تھے . ’بیگو پر ہر کوئی اپنا لائیو سیشن کر سکتا ہے لیکن آپ اس سے صرف اسی صورت پیسے کما سکتے ہیں جب آپ بیگو کے نامزد نمائندوں جنہیں ‘ریکروٹر’ کہا جاتا ہے کے ساتھ اپنے آپ کو رجسٹر کروائیں شروع شروع میں تو سب اچھا تھا . میں اس کے ذریعے لوگوں سے باتیں کرتی تھی پھر ایک مرتبہ میرے براڈکاسٹ پر ایک شخص آیا جس نے ایک بڑی رقم میرے براڈ کاسٹ پر خرچ کی اور بعد میں ان باکس میں میسج کیا اور مجھ سے کہا کہ میں نے آپ پر اتنی بڑی رقم خرچ کی ہے اب آپ مجھ سے دوستی کریں اور مجھے اپنی تصاویر بھیجیں . میں نے اس سے کہا کہ میں نے تو تمہیں اتنے پیسے خرچ کرنے کو نہیں کہا تھا . تم نے جو کیا اپنی مرضی سے کیا . اس کے جواب میں اس نے مجھ کہا کہ تم بچی نہیں ہو تمہیں نہیں پتہ کہ کوئی فضول میں کسی پر اتنا خرچہ نہیں کرتا اب یا تو تم میری بات مانو ورنہ جو پیسے میں نے تمہاری براڈکاسٹ پر خرچ کیے ہیں مجھے وہ واپس کرو . ’بیگو صارف جو رقم روچوئل ڈائمنڈز کی شکل میں خرچ کرتے ہیں وہ میزبان کی اکاونٹ میں ‘بینز’ کی شکل میں ڈال دی جاتی ہے اور ان بینز کی تعداد کے حساب سے بیگو کمپنی کی جانب سے ان کو مہینے کے آخر میں رقم ادا کر دی جاتی ہے . صنم بتاتی ہیں کہ اب بیگو کا ماڈل ایسا ہے کہ سینڈر (رقم خرچ کرنے والا صارف) جو ایک برڈکاسٹ پر پیسے خرچ کرتے ہیں . اس میں سے کچھ بیگو کپمنی رکھتی ہے ایک حصہ آپ کا ریکروٹر رکھتا ہے اور ایک حصے آپ کو ملتا ہے . ’اب فرض کریں اگر کسی نے میری براڈکاسٹ پر پانچ لاکھ روپے خرچ کیے ہیں اور اس میں سے میرے حصے میں ڈیڑھ لاکھ ملا ہے تو میں اس کو کیسے پانچ لاکھ واپس کر سکتی ہوں؟ جب میں نے اس کی مطالبات ماننے سے انکار کر دیا تو اس نے مجھے دھمکانا شروع کر دیا . اس نے کہا کہ یا تو میں اس کے پیسے واپس کروں ورنہ وہ میرے گھر آجائے گا اور وہ میری جعلی تصاویر بنا کر لیک کر دے گا اور مجھے بد نام کرے گا . اس نے میرے براڈکاسٹ پر موجود دوسرے صارفین سے بھی جھگڑنا شروع کر دیا کہ وہ میرے براڈکاسٹ پر کوئی رقم خرچ نہ کریں . سب سے بڑے افسوس کی بات یہ ہے کہ اس سب میں کوئی آپ کی مدد نہیں کرتا . آپ کا ریکروٹر بھی نہیں . ‘انھوں نے مزید بتایا کہ ان واقعات کے بعد وہ بہت ڈر گئیں کیونکہ ’مجھے پتا تھا ہمارے معاشرے میں قصور وار ہمیشہ لڑکی ہی ہوتی ہے . اس لیے میں نے بیگو پر ہوسٹنگ ہی چھوڑ دی . ‘کشف (فرضی نام) 2017 پنجاب یونیورسٹی کی طالب علم تھی جب اور اپنے تعلیمی خرچے پورے کرنے کے لیے کسی پارٹ ٹائم جاب کی تلاش میں تھیں جب انھیں بیگو لائیو کے بارے میں معلوم ہوا . میں نے جب بیگو استعمال کرنا شروع کیا . تو پاکستان میں زیادہ لوگ اس سے واقف نہیں تھے . اس لیے اس وقت بیگو پر موجود مواد بھی کافی اچھا اور انٹرٹیننگ ہوتا تھا . پھر کچھ عرصے بعد ’پنشمنٹ پی کے‘ کا سلسلہ شروع ہوا جہاں دو بیگو میزبان ایک ساتھ آن لائن آتے ہیں … . .