(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو اسکاٹ لینڈ کےخلاف میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹرپر جاری بیان میں کہا کہ اسکاٹلینڈ کے ساتھ میچ میں افغانستان کی کارکردگی بہت لاجواب رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم میں معیاری بلے باز اور عالمی معیار کے اسپنر ہیں،یہ ٹیم بڑی ٹیموں کے لیے اس ورلڈ کپ میں بہت ٹف ثا بت ہو گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے اپنی ٹیم کو دھواں دھار آغاز فراہم کرکے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی،زازئی نے 30 گیندوں پر 44 اور شہزاد نے 15 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیلی۔
رحمان اللہ گرباز نے ٹیم کے اسکور میں 46 رنز کا حصہ ڈالا جبکہ نجیب اللہ زدران نے 59 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور محمد نبی نے 11 رنز بنائے۔
مذکورہ اننگز میں افغانستان نے مجموعی طور پر 11 چھکے لگائے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے صفیان شریف 33 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے نمایاں بولر رہے۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے اسپن اٹیک کا جادو چل گیا جس نے اسکاٹ لینڈ کے بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی۔
مجیب الرحمان نے 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں تو دوسرے اینڈ پر موجود راشد خان نے 4 وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اسکاٹ لینڈ کی طرف سے جارج منسے 25 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دوسرا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔
اس فتح کے ساتھ ہی دو اہم پوائنٹس اور بھاری رن ریٹ کے ساتھ افغانستان کی ٹیم سپر 12 کے گروپ 2 میں پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کو دھول چٹانے والی پاکستان ٹیم نسبتاً کم رن ریٹ کے باعث دوسرے نمبر پر ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…