ہوائی جہاز کا ٹکٹ نہیں ملا تو خود ہی اپنی ایئرلائن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔۔ پاکستان کی پہلی خاتون ایئرلائن سربراہ کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خواتین صرف جہاز ہی نہیں اُڑا سکتی ہیں بلکہ وہ پوری ایئرلائن کی سربراہی بھی مرد کے شانہ بشانہ کرسکتی ہیں بس ان کو ہمت و حوصلے سے کام لینا چاہیئے جیسے کہ پاکستان کی پہلی خاتون سربراہ ہما بتول نے لیا اور دنیا بھر میں اپنی مثال آپ بننے جا رہی ہیں۔ چونکہ ہم نے یہ بہت کم سنا ہے کہ کسی ایئرلائن کی چیئرپرسن ایک خاتون ہیں، اس سے قبل چائنا اور بھارت ایئرلائن کی چیئرپرسن خاتون رہ چکی ہیں۔ پاکستان کی کامیابی و کامرانی میں ہُما بتول اپنے مضبوط حوصلوں کی ماند اس فیلڈ میں قدم جمانے جا رہی ہیں۔ہُما بتول معروف ٹی وی اینکر بھی ہیں، یہ سماء ٹی وی پر نیوز کاسٹر کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں اور انہوں نے اپنا کیرئیر ٹیچنگ سے شروع کیا تھا۔ بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں یہ بتاتی ہیں کہ: ” جب میری شادی ہوئی تو میرے شوہر کا دوائیوں کا کاروبار تھا

جس کے بعد مجے احساس ہوا کہ انہیں میری ضرورت ہے اور ہم نے مل کر بہت چھوٹے لیول سے ایک کارخانہ بنایا اور بڑھتے بڑھتے ایک ساتھ آگے قدم بڑھایا۔ ایک دفعہ ہم کراچی سے کہیں جا رہے تھے تو ہمیں ہوائی ٹکٹ نہ ملا، لیکن ہم نے کسی طرح اس کا انتظام کرلیا، جس کے بعد ہم دونوں میاں بیوی ایئرلائن میں بیٹھے ہوئے باتیں کر رہے تھے کہ میں نے اچانک کہا کہ اس سے اچھا ہے پہمارا بھی اپنا ایئرلائن اور ہوائی جہاز ہونا چاہیئے۔ ہُما مذید کہتی ہیں کہ: وہ ایک مذاق تھا لیکن ہم نے پھر اس سوچ کے لئے اپنے قدم بڑھانے شروع کئے اور اب ہمارا منصوبہ یعنی الویر ایئرویز بہت جلد سب کے سامنے نظر آنے والا ہے اور مجھے خود پر فخر ہے یہ کہتے ہوئے کہ میں پاکستان کی پہلی خاتون ایئرلائن چیئرپرسن ہوں۔ ہُما بتول نووا سی ایس ایس اکیڈمی میں بھی استاد کے فرائض انجام دے رہی ہیں اور فاطمہ جناح یونیورسٹی میں بھی پڑھاتی ہیں۔ انہوں نے لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے انگریزی لٹریچر کی تعلیم حاصل کی اور کچھ عرصہ ریڈیو پاکستان میں نیوز اینکر کے طور پر بھی کام کیا۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

1 min ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

4 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

4 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

12 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

36 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

40 mins ago