چمن (قدرت روزنامہ) افغان طالبان کمانڈر اورپاکستانی سیکیورٹی حکام کا باب دوستی پر پہلا رابطہ ہوا ہے جس کے بعد باب دوستی کو2 روزہ بندش کے بعد پیدل آمدورفت کیلیے کھول دیاگیا۔لیویز حکام کے مطابق افغان طالبان کمانڈر اورپاکستانی سیکیورٹی حکام کا چمن میں باب دوستی پر پہلا رابطہ ہوا ہے جس میں طالبان اور پاکستانی حکام کا باب دوستی سے متعلق اہم اجلاس ہوا ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی کو 2 روزہ بندش کے بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد دونوں جانب پھنسے پاکستانی اور افغان شہری آنے جانے لگے ہیں۔حکام کے مطابق پاکستان میں پھنسے افغان شہری افغانستان جاسکتے ہیں جب کہ افغانستان میں پھنسے صرف پاکستانی شہری واپس آسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ افغان طالبان نے گزشتہ روز باب دوستی اور افغان سرحدی ضلع اسپن بولدک پر قبضہ کرلیا تھاجس کے بعد سے ضلع اسپن بولدک کے دفتری امور طالبان کے پاس آگئے ہیں۔
لیویز حکام کے مطابق بات چیت کا اگلادور باب دوستی سے تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے ہوگا۔ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے، باب دوستی پر طالبان نے افغانستان کا قومی پرچم اتار دیا اور طالبان امارت اسلامی کا سفید پرچم لہرادیا گیا ہے۔ترجمان طالبان نے اپیل کی کہ شہری اور تاجر آج باب دوستی کی جانب نہ آئیں۔
دوسری جانب افغان محکمہ ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہیکہ افغانستان میں چمن قندھار شاہراہ پر طالبان نے کنٹرول کرلیا جس کے باعث آمدورفت معطل ہے۔حکام کے مطابق پاکستان میں پھنسے افغان شہری افغانستان جاسکتے ہیں جب کہ افغانستان میں پھنسے صرف پاکستانی شہری واپس آسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ افغان طالبان نے گزشتہ روز باب دوستی اور افغان سرحدی ضلع اسپن بولدک پر قبضہ کرلیا تھاجس کے بعد سے ضلع اسپن بولدک کے دفتری امور طالبان کے پاس آگئے ہیں۔لیویز حکام کے مطابق بات چیت کا اگلادور باب دوستی سے تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے ہوگا۔ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ۔
کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر…
خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس…
لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت نے سموگ سے متعلق پابندیاں مزید سخت کرنے کا عندیہ دے…
لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11…
نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز کے بولڈ سین پر سوشل میڈیا پر…
من گھڑت اور بے بنیاد شکایات کنندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم…