انہوں نے اپنی نسٹا اسٹوری میں لکھا کہ’پاکستان اور بھارت کی ایک خوبصورت اور سچی کہانی ‘ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ ’ کھیل آپ کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں ، کبھی بھی تقسیم نہیں کرتے . ‘واضح رہے کہ اتوار کی شب پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا . . .
ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا ٹی 20ورلڈ کپ میں ہونے والےپاک بھارت میچ کےبارے میں کہنا ہے کہ کھیل دونوں ملکوں کو قریب لاتے ہیں . ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا سٹوری پر آئی سی سی کے آفیشل انسٹا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی ہے ،
جس میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک، عماد وسیم اور قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کو سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے مسکرا کر باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے .
متعلقہ خبریں