نومبر میں بڑے بڑے استعفے آنے کو تیار! عمران خان کی ضِد کی وجہ سے کیا ہونے والا ہے؟ معروف صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان اسی طرح بضد رہے تو نومبر میں بڑے استعفے اور تبدیلیاں آنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو حالات اس وقت ہیں، اگر آگے بھی وہی رہے تو آئندہ دس دن میں اور غالباً نومبر میں اور عدم اعتماد کیتحریکیں بھی آ سکتی ہیں۔مزید تبدیلیاں اور استعفے بھی آ سکتے ہیں۔ لیکن یہ سب کچھ صرف اس بات پر منحصر ہے کہ وزیراعظم عمران خان دوری سعودی عرب سے واپسی پر ٹکراؤ کی پالیسی رکھتے ہیں یا پھر مفاہمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماضی میں کہا کرتے تھے کہ نواز شریف نے ٹکراؤ اور مزاحمت کی پالیسی اپنا لی ہے ، اب ایسا لگتا ہے کہ خود وزیراعظم عمران خان نے وہ پالیسی اپنا لی ہے۔وہ بضد ہیں ،

ایک کھلونا جو اُن کے لیے اب نہیں رہا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے وہ اپنے پاس رکھنا ہے۔ اداروں میں ایک نظم و ضبط ہوتا ہے۔ پنجاب کے اب تک چھ سے سات آئی جی تبدیل کیے جا چکے ہیں۔ لیکن فوج یہ افورڈ نہیں کر سکتی کہ سیاسی مداخلت سے ان کی خواہش کے مطابق تبادلے ہوں۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم عمران خان اسی طرح بضد رہے ، اور اپنی بات پر قائم رہتے ہیں تو پھر آنے والے دنوں میں عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے ، میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ رہا کہ آیا یہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گی یا نہیں لیکن اگر اُن کے پاس نمبر گیم پوری ہو گی تو عدم اعتماد لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس وفاق اور پنجاب میں اس وقت نمبر گیم ختم ہو چکا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

2 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

2 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

2 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

3 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

3 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

4 hours ago