ملک کے معاملات عمران خان نہیںIMF چلا رہا ہے، شاہد خاقان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کے معاملات عمران خان نہیں آئی ایم ایف چلا رہا ہے، ہم تو گھبرا رہے ہیں۔احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈینس بدنیتی پر مبنی ہے، مقصد چیئرمین نیب کو توسیع دینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کسی ڈیل یا غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنے گی، ہم نیب آرڈیننس کے تحت کوئی ریلیف نہیں مانگیں گے، حکومت نے عجلت میں آرڈیننس کے ذریعے قانون بنایا ہے۔شاہد خاقان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بیان نہ سنتا ہوں نہ دیکھتا ہوں، خفیہ ملاقاتوں کی ضرورت نہیں جو بات ہوگی عوام کے سامنے ہوگی، کسی ڈیل، سودے اور غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے۔
نون لیگی رہنما نے کہا کہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف علاج کروا کر واپس آئیں گے، ہم کوئی غیر آئینی کام نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قیمت گر رہی ہے، ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، روپیہ 15 فیصد گر گیا ہے۔شاہد خاقان نے کہا کہ بلوچستان میں 2018 میں تبدیلی آئی تھی اب تبدیلی میں تبدیلی آئی ہے۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

11 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

24 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

43 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

53 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

1 hour ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago