آریان کیس، شاہ رخ خان کی مینیجر بھی مشکل میں پڑ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی مینیجر پوجا دادلانی بھی کروز شپ کیس میں این سی بی کی نظروں میں آگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان توقعات کے برعکس زیادہ طویل عرصے تک آرتھر روڈ میں قید رہ سکتے ہیں۔
منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا کیس ممبئی ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، ایسے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی نئی رپورٹس بتاتی ہیں کہ شاہ رخ کی مینیجر اسٹار کِڈ کو بچانے کیلئے سر توڑ کوشش کررہی ہیں۔
شاہ رخ خان کی مینیجر پوجا دادلانی قانونی محاذوں پر شاہ رخ خان کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں، اب آریان کیس میں بھی وہ پیش پیش ہیں۔
این سی بی نے پوجا دادلانی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ تفتیش کو متاثر کرنے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ این سی بی نے ایک بار پھر آریان کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی ہے، اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ 23 ​​سالہ نوجوان صرف منشیات کا استعمال ہی نہیں کرتا بلکہ منشیات کی غیر قانونی تجارت میں بھی ملوث ہے۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ججوں کی تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کو تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ججز کی تقرری میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ادارہ جوڈیشل کمیشن…

4 mins ago

حکومت نے بُلند شرح سود پر 57 کھرب ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل)…

19 mins ago

متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے کے انتقال پر شہباز شریف کی اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے اور شاہی خاندان کے ایک اہم…

36 mins ago

فرعون کے مقبروں کے پاس بھارتی جوڑے کی نازیبا حرکت، انٹرنیٹ صارفین آگ بگولا ہوگئے

قاہرہ(قدرت روزنامہ)شادی کے موقع پر ہرکوئی اس دن کو یادگار بنانا چاہتا ہے لیکن بھارت…

47 mins ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست میں انٹری دے دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے بھارتی…

1 hour ago

سابق خاتون رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھی استحکام پاکستان پارٹی چھوڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے…

1 hour ago