رواں سال پنجاب میںاب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 11,080 ہو چکی ہے‘سیکرٹری صحت
لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے کارروائیاں تیزکردی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 522 مریض سامنے آئے ہیں۔
لاہور سے ڈینگی کے 408 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی سے ڈینگی کے 33، سرگودھا میں 10 جبکہ شیخوپورہ اور فیصل آباد سے 8 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ روز بہاولپور سے ڈینگی کے 5 جبکہ خانیوال اور ننکانہ سی4 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اٹک، بہاولنگر، گوجرانولہ اور قصور سے ڈینگی کے 3 تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 11,080 ہو چکی ہے۔
عمران سکندربلوچ نے کہاکہ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 7,413 کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2,183 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,245 مریض داخل ہیں۔
لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 938 مریض داخل ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 4,949 بستر مختص کئے گئے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کیلئے لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی بستروں کی تعدادمیں اضافہ کیا گیاہے۔پنجاب میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے 2,183 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔
لاہور میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے 1,245 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے مزیدکہاکہ عوام خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونے دیں۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 467,444 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 100,044 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔
گذشتہ روز پنجاب بھر میں 1,010 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 58,015 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 9,355 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گذشتہ روز لاہور میں 763 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کرتے ہیں۔
انہوں نے پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی اپیل بھی کی۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردارکریں۔