کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی 6 پاکستانی ائیرلائنز کو امارات کے لیے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا انتباہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کے جاری کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں 6 پاکستانی ائیرلائنز کوامارات کے لیے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا انتباہ دے دیا ہے. سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈز کی جانب سے تنبیہی مراسلہ پی آئی اے، ایئربلیو، سیرین ایئر، ایئرسیال، ویژن ایئر اور ایئرفیلکن کو جاری کیا گیا مراسلے میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن نے 2 ایس اے ایف اے معائنہ رپورٹس جاری کیں جن میں ایئرلائنز کی جانب سے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے.

مراسلے میں کہا گیا کہ یو اے ای ایئرپورٹ پر پروازوں کے حوالے سے شرائط نہایت واضح طور پر بتائی گئی تھیں اس کے باوجود اس کی خلاف ورزی کی جارہی ہے مراسلے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کیبن میں نشستوں کی صرف ایک قطار وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے مختص کرنے، ان میں ایک میٹر کا ناکافی فاصلہ رکھنے اور کیبن کے عملے کے پی پی ای نہ پہننے کی نشاندہی کی ہے.
ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈز کا کہنا تھا اس قسم کی خلاف ورزیاں نہ صرف ایئرلائنز بلکہ ملک اور ریگولیٹر کے لیے بھی ہزیمت کا باعث ہیں چنانچہ ایئرلائنز کو خبردار کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی تمام پروازوں کے لیے جی سی اے اے کے قومی حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے. یو اے ای حکام کی جاری کورونا ایس اوپیز پر دوبارہ عملدرآمد میں ناکامی پر متعلقہ ایئر لائن کا یو اے ای کے لیے فلائٹ آپریشن بند کرنے کی وارننگ دی گئی ہے مراسلے کے مطابق مستقبل میں ان ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ایئرلائن کی یو اے ای کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت منسوخ کی جاسکتی.

Recent Posts

چاہتا ہوں مذاکرات ہوں، کوئی حل نکلے اور عمران خان کی رہائی ہو، شیخ رشید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…

9 mins ago

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے…

15 mins ago

24 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کیلئے خصوصی کنٹینر تیار، ساؤنڈ سسٹم نصب

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی…

32 mins ago

شہری علاقوں میں دہشتگردی کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا،مذاکرات کیلئے ریاست اور حکومت کے دروازے کھلے ہیں: سرفرازبگٹی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں…

39 mins ago

اپنا مارے گا

تحریر:حمیراعلی ہمارے ہاں بچوں کے رشتے کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح اس بنا پر…

42 mins ago

کیا پی ٹی آئی کا ہر ایم این اے10ہزار لوگ اپنی جیب میں ڈال کر لائے گا؟ رانا ثناء اللہ

کراچی (قدرت روزنامہ) مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی…

47 mins ago