لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے دھمکیوں اور ہراساں کیے جانے ایف آئی اے کو درخواست دے دی، میرے جعلی ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بناکر تصاویر اور ویڈیوز وائرل کی گئیں، مختلف نمبرز سے کالز اور میسیجز بھی موصول ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر ہراساں کیا جارہا ہے اور دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔
درخواست کے متن میں مزید کہا گیا کہ ان کیخلاف سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد نے مہم چلا رکھی ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے درخواست میں مزید بتایا کہ میرے نام سے منسوب جعلی ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میری ویڈیوز وائرل اور تصاویر استعمال کی گئی ہیں۔
ثانیہ عاشق نے مختلف نمبرز سے متعدد کالز اور میسیجز کا ریکارڈ سمیت سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے اسکرین شاٹس بھی ایف آئی اے کو فراہم کیے ہیں۔
ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کی جانب سے درخواست ملنے کے بعد فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی شروع کردی ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروانے کے موقع پر ن لیگی رہنماء عطاءاللہ تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ن لیگی رہنماء عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے میں درخواست جمع کروائی ہے اور امید کرتے ہیں کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ثانیہ عاشق کے خلاف جھوٹی نازیبا وڈیوز اور تصاویر پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ مرحوم والد کی بستر مرگ پر تصاویر تک کو غلط رخ دیا گیا۔
سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں رواں برس پاکستانی سمیت 100 سے زائد افراد کو پھانسی…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں…
تحریر:حمیراعلی ہمارے ہاں بچوں کے رشتے کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح اس بنا پر…