ہنگو(قدرت روزنامہ) بریانی پلیٹ میں چکن پیس کیوں نہیں ڈالا، ہنگو پولیس حوالدار نے بریانی فروش کو تھپڑ مار دیا۔ وردی کے ناجائز استعمال کے خلاف بریانی فروش میڈیا کے دفتر پہنچ گئے۔ہنگو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غریب بریانی فروش محمد سعید نے کہا ہے کہ پولیس حوالدار پپو نے دوکان آکر ایک پلیٹ بریانی کا آرڈر دیا جس کو پیسوں کے حساب سے بریانی پلیٹ دے دی گئی مگر اسی وقت پولیس حوالدار پپو نے شاگرد کے ساتھ بدزبانی شروع کی اور انہیں تھپڑ بھی مارا۔ محمد سعید نے کہا کہ جس گاہک سے جتنے پیسے لیتے
ہیں اسی حساب سے بریانی پلیٹ دیا جاتا ہے لیکن مذکورہ حوالدار کو کم پیسوں میں اپنی پسند کی بریانی پلیٹ نہ ملی تو وہ آپے سے باہر ہو گئے اور اچانک میرے دوکان کے شاگرد سے الجھ پڑے۔ محمد سعید نے اس نا مناسب رویے پر ڈی آئی جی کوہاٹ، ڈی پی او ہنگو سے پر زور مطالبہ کیا کہ مذکورہ حوالدار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی غریب کے ساتھ زیادتی نہ کرسکے۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں…
تحریر:حمیراعلی ہمارے ہاں بچوں کے رشتے کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح اس بنا پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی…