6000 فٹ کی بلندی سے گرنے والی خواتین معجزانہ طور پر بچ گئیں

داغستان (قدرت روزنامہ) روس کے علاقے داغستان میں واقع وادی سولاک میں جھولا جھولتی خواتین تقریباً 6000 فٹ کی بلندی سے نیچے گِر گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔مذکورہ واقعہ جھولے کی پول سے ٹکر کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں دونوں خواتین پھسل کر نیچے جاگریں تاہم خوش قسمتی سے دونوں کی زندگیاں بچ گئیں۔
مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جھولا ہوا میں زیادہ بلند نہ تھا جس کے باعث خواتین پہاڑ کے نیچے بنے لکڑی کے تختے پر گریں جس سے ان کے جسم پر معمولی چوٹیں آئیں تاہم واقعے نے دونوں کے ذہن پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حفاظتی اقدامات نہ اپنانے کی وجہ سے جھولے کے عملے کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ ویڈیو روس کے علاقے داغستان سے تعلق رکھتی ہے جہاں ایک خاندان تفریح کی غرض سے موجود ہے۔

ایک شخص دو خواتین کو جھولا دیتا ہے تو وہ پنڈولم کی طرح ڈولتا ہوا جھولے کو سہارا دینے والے پول سے ٹکرا جاتا ہے۔ اس کے ٹکرانے سے جھولا ٹیڑھا ہوجاتا ہے۔ اس کے نیتجے میں تختے پر بیٹھی خواتین پھسل کر نیچے جاگرتی ہیں۔یہ جھولا 6300 فٹ کی بلندی پر ایک پہاڑی پر واقع ہے لیکن خوش قسمتی سے خواتین چوٹی کے کنارے سے ہزاروں فٹ نیچے جانے کی بجائے چوٹی کے کنارے پر قائم ایک چھجا نما رکاوٹ پر گریں اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔
یہ واقعہ روسی داغستان کی سولاک گھاٹی میں پیش آیا ہے۔ اس میں دو خواتین کو جھولا جھولنے کے دوران اپنی نشستوں سے نیچے پھسلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ واقعہ دیکھ کر وہاں موجود کئی خواتین کی چیخیں بلند ہوتی بھی سنائی دیتی ہیں۔ تاہم دونوں خواتین محفوظ رہیں اور انہیں معمولی خراشیں آئی ہیں۔روسی اخبار کی ویب سائٹ کومسومولسکایا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے دونوں خواتین محفوظ ہیں اور اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تاہم انتظامیہ نے بھی حفاظتی انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Recent Posts

محمود خان اچکزئی نے تمام سیاسی جماعتوں سے نیا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان…

2 hours ago

تحریک طالبان پاکستان کو سرحد پار نشانہ بنایا جا سکتا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا بڑا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہماری سرزمین…

2 hours ago

پی ٹی آئی کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے…

3 hours ago

گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹا پھر مہنگا ہونے لگا،فی تھیلاقیمت 150 روپے تک بڑھ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ )گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی آٹے کی قیمت دوبارہ بڑھنے…

3 hours ago

ڈیفنس کے علاقے میں خاتون ماڈل کو فائرنگ کرکےزخمی کرنیوالے5 ملزمان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)ڈیفنس کے علاقے میں سیلون مالکن و ماڈل خاتون پر قاتلانہ حملے کی…

3 hours ago

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے…

4 hours ago