(قدرت روزنامہ)چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی کی بندش کے خلاف آل پارٹیز تاجر اتحاد نے انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد دو روز سے جاری احتجاج ختم کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فوجی و سول حکام نے مظاہرین سے مذاکرات کیے۔ پاک افغان بارڈر باب دوستی سے متعلق درپیش مشکلات کے حل کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔
دھرنا ختم ہونے کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، دو روز سے جاری احتجاج میں مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی، محنت کش، تاجر اور سماجی تنظیمیں شامل تھیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بارڈر بندش سے عوامی مشکلات، کاروباری نقصان اور معاشی بحران پیدا ہوچکا ہے۔
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…
لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel