افغان ائیر فورس سے رابطے کا الزام، پاکستان نے افغان نائب صدر کو واضح جواب دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے افغان ائیر فورس سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا۔افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے پاکستان پر الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان نے چمن سیکٹر کی دوسری جانب اپنی سرزمین پر فضائی آپریشن سے آگاہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے افغان حکومت کو اپنی سر زمین پر اقدام کے حق پر مثبت جواب دیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنے فوجیوں اور آبادی کی حفاظت کے لیے تمام ضروری پیشگی اقدامات کیے۔پاک فضائیہ نے افغان ائیر فورس سے کسی قسم کا کوئی رابطہ کیا اور نا پیغام رسانی کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم خود مختار افغان سرزمین پر کسی بھی ایکشن کے لیے خود افغان حکومت کے حق کو جائز تصور کرتے ہیں۔

افغان نائب صدر کے الزامات بے بنیاد اور افغان قیادت میں افغان عوام کی منشا کے مطابق مسئکے کے حل کے لیے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں سے انحراف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ٹریک کرنے والوں کی موجودگی کے باوجود پاکستان افغان عمل کی کامیابی کے لیے مدد کرتا رہے گا۔علاوہ ازیں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے بتایا ہے کہ پاکستان نےحال ہی میں 40 افغان سکیورٹی اہلکاروں کو افغانستان کے حوالے کیا ، یہ سیکیورٹی اہلکار فرار ہوکر پاکستان آگئے تھے تاہم پاکستان نے فرار ہونے والے 40 اے این ڈی ایس کے افسران اور جوانوں کو ریسکیو کر کے عزت کے ساتھ واپس کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اے این ڈی ایس ایف کی جانب سے درخواست پر ہر قسم کی لاجسٹک مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی کیوں کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے پرعزم ہے ، افغان امن کیلئےاس اہم موقع پر تمام توجہ سیاسی تصفیہ پرمرکوزہونی چاہیئے۔

Recent Posts

’کیا کہہ رہی ہو بھئی‘، ڈمپل کپاڈیا کے مشورے پر منیشا کوئرالا کا ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منیشا کوئرالا کا شمار سنہ 1990 کی دہائی میں بالی ووڈ کی…

47 mins ago

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کارکنان مشتعل، ’ورکر کو عزت دو‘ کے نعرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنان نے وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں…

55 mins ago

دھمکانے والے سلمان خان کے پھر پیچھے پڑگئے، اس مرتبہ انوکھی دھمکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات زیر غور ہے لیکن ابھی فیصلہ نہیں ہوا، کامران مرتضیٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) کے سینیئر رہنما اور سینیٹر…

1 hour ago

نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا 10 نکاتی ایجنڈا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات سے قبل…

1 hour ago

خیبرپختونخوامیں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی

لاہور (قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کوئی…

7 hours ago