کراچی (قدرت روزنامہ)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاورغیرقانونی ہونے پر رہائشیوں کا کیا قصور ہے؟تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسلہ ٹاور کو لال مسجد نہ بنایا جائے۔
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ لوگوں نے تمام دستاویزات چیک کر کے فلیٹ لیے تھے، بلڈنگ کی منظوری دینے والے افسران کو پکڑنا چاہیے تھا، متاثرین کو پیسے دے دیں پھر چاہیں بلڈنگ کو بم سے گروا دیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم نے لوگوں کو نالوں کے پاس سے ہٹا کر 3 آبادیاں قائم کی تھیں، حکومت روزانہ زمین پر قبضے کروارہی ہے، ہاؤسنگ اسکیم نہیں بنارہی، سب کا بس کراچی والوں پر ہی چل رہا ہے؟
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے مزید کہا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومت سب نااہل ہیں، مسائل حل کرنے کے بجائے دوسری جگہ منتقل کیے جارہے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…
لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…