سعودیہ سے ملنے والی رقم کا IMF سے تعلق نہیں، شوکت ترین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والی رقم کا آئی ایم ایف سے تعلق نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، وہ بھی ایک دو دن میں طے ہوجائے گا۔مشیر خزانہ شوکت ترین نے حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس میں بتایا کہ سعودی عرب سے گفتگو چل رہی تھی، معاہدے کے خدوخال اب طے ہوئے ہیں، وزیراعظم کے حالیہ دورۂ سعودی عرب میں سعودی حکام نے منظوری دی۔
شوکت ترین نے بتایا کہ ہم نے سعودی عرب سے3 ارب اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ رکھنے کا کہا تھا، سعودی عرب نے 4اعشاریہ 2 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے، رقم ملنا ہمارے لیے مفید ہے، تیل کی قیمتوں سے لگ یہی رہا ہے کہ مہنگائی ہو رہی ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب سے ملنے والی امداد کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں ہے، سعودی عرب سے پیسہ اور تیل انہی شرائط پر ملا جو پہلے تھیں۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، مجھ سے یقین دہانی لے لیں، ایک آدھ چیز ہے جس پر ہماری بحث ہو رہی ہے، وہ بھی ایک دو دن میں طے ہوجائے گی، کچھ اور چیزیں ہیں جنہیں زیر بحث نہیں لانا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ میں جب واشنگٹن سے نکلا تھا تو جنرل ایگریمنٹ کرکے نکلا تھا، ایسے نہیں نکلا،میں واشنگٹن سے نیویارک آیا تھا، نیویارک سے واپس واشنگٹن گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا اور مارکیٹ میں مثبت اثرات آئیں گے، وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ قوت خرید کی تفصیلات کے مطابق ہم سستے ترین ملک ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

4 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

4 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

4 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

5 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

5 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

6 hours ago