الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الزامات اور نازیبا ریمارکس کے کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔
وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات اور نازیبا ریمارکس کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں کمیشن کے ممبران نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔معاون وکیل محمد زبیر نے عدالت کو بتایا کہ کل اعظم سواتی ذاتی طور پر پیش ہوئے تھے، آج راستے بند ہیں، ہم بھی بہت مشکل سے الیکشن کمیشن پہنچے ہیں۔
الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ یہ اعظم سواتی کو دیا گیا دوسرا نوٹس ہے، گزشتہ روز پہلے نوٹس کی سماعت تھی، اعظم سواتی کو 2 نوٹس دیئے گئے ہیں، انہیں ایک نوٹس فواد چوہدری کے ساتھ دیا گیا، جبکہ دوسرا نوٹس بابر اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس پر جاری ہوا۔
الیکشن کمیشن ممبران نے کہا کہ اعظم سواتی کو آج کے کیس میں بھی شو کاز نوٹس جاری کر رہے ہیں، اعظم سواتی کے خلاف کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کرتے ہیں۔فواد چوہدری کی جانب سے کوئی وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔

Recent Posts

جی ایچ کیو حملہ؛ تمام نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کے بیرون ملک سفر پر…

3 mins ago

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ

کراچی (قدرت روزنامہ) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ…

17 mins ago

پشتوکی معروف ٹک ٹاکرگل چاہت کی نازیباویڈیوسوشل میڈیاپرلیک

پشاور: پشتو کی معروف ٹک ٹاک اسٹار گل چاہت جو اپنے تفریحی مواد اور خواجہ…

32 mins ago

پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد کے چاروں اطراف سے دھاوا بولنے کا فیصلہ، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی حکمت عملی طے کرتے ہوئے 24 نومبر…

45 mins ago

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے۔ ورکرز اجلاس کے دوران…

57 mins ago

سعودی عرب میں 100 غیر ملکیوں کو سزائے موت، کتنے پاکستانی شامل؟

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں رواں برس پاکستانی سمیت 100 سے زائد افراد کو پھانسی…

2 hours ago